آئرلینڈ: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پیغام کے فروغ کے لئے جامع مسجد پورٹ یش میں اجلاس

منہاج القرآن انٹرنیشنل دور حاضر کی ایسی دینی و انقلابی تحریک ہے جس کے دعوتی تبلیغی، اخلاقی وروحانی، فکری واجتہادی اور تحریکی وتنظیمی پروگرام نہ صرف اہل ایمان کے نظریات، اصلاح احوال امت اور غلبہ دین حق کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔ آئرلینڈ میں بھی تحریک منہاج القرآن کے پیغام اور فروغ کے استحکام کے لئے باہمی غوروخوض اور مشاورت کے لئے جامع مسجد پورٹ یش میں میٹنگ رکھی۔

میٹنگ کا باقاعدہ آغاز حافظ سعید احمد نے تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ رضوان احمد طور نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ اجلاس کی صدارت پیر غلام دستگیر نے کی جبکہ فرخ وسیم بٹ نے اپنے ابتدائی کلمات میں بتایا کہ ہمارے آج کے اجلاس میں تین نکات پر بحث کی جائے گی۔ مصطفوی مشن کے فروغ کے لئے تجاویز اور اقدام، دوسرا جملہ رفقا واراکین سے رابطے اور ماہانہ تنظیمی فنڈ کا قیام۔ اجلاس کے تمام شرکاء نے مذکورہ نکات پر بھر پور مشاورت کی اور تجاویز پیش کیں۔

اجلاس میں علامہ محمد عدیل، پیر غلام دستگیر، فرخ وسیم بٹ، رضوان احمد طور، آصف رضا، محمد زوہیب بٹ، نصیر احمد، خرم شہزاد، نعیم احمد نے شرکت کی۔ دعا کے بعد جملہ شرکا کو لنگر پیش کیا گیا۔

رپورٹ: فرخ وسیم بٹ

تبصرہ