امریکہ: منہاج القرآن انٹرنیشنل نیوجرسی کے زیراہتمام ماہانہ حلقہ درود وسلام کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر نیوجرسی میں یکم مئی2015ء کو حلقہ درودوسلام کی محفل منعقد کی گئی۔ محفل کا انعقاد نماز مغرب کے بعد کے بعد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول علی بھائی، شیخ کمال اور سلیم بھائی نے نچھاور کیے۔ بعد ازاں ڈائریکٹر منہاج القرآن سنٹر نیوجرسی علامہ محمد شریف کمالوی نے محفل کے شیڈول کا اعلان کیا اور بتایا کہ ہم سب مل کر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارہ گاہ میں درود پڑھیں گے جس کا دورانیہ50 منٹ ہوگا۔

حلقہ کا آغاز درودوسلام سے کیا گیا، 30 منٹ تک درودوسلام پڑھا گیا جسے ایک رجسٹر پر نوٹ کرلیا گیا۔ اس دورانیہ میں پڑھا جانے والے درود کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی جس کی تعداد ناظم حلقہ درودوفکر الیاس بھائی نے گنتی کر کے بتائی۔ اس محفل میں خواتین و حضرات کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی شرکت کی۔

سلسلہ نعت کے بعد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف کردہ کتاب ’’المنہاج السوی‘‘ سے ڈائریکٹر منہاج القران سینٹر نیوجرسی علامہ محمد شریف کمالوی نے درس حدیث دیا جس میں انہوں نے درودوسلام کی فضیلت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ وظیفہ اللہ تعالٰی کا بتایا ہوا ہے۔ وہ خود بھی درود بھیجتا ہے اور فرشتوں کو بھی ساتھ شامل کر کے تمام مومنوں کو بھی حکم دیتا ہے کہ درود و سلام پڑھا کرو۔

درس حدیث کے بعد سلام پڑھا گیا اور اللہ کی بارگاہ میں دعا کی گئی کہ وہ اس مجلس کے صدقے بیماروں کو شفا دے اور مسلمانوں کو سلامتی عطا فرمائے۔ خصوصا ملک پاکستان میں امن و سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

تبصرہ