منہاج القرآن انٹرنیشنل آما کے زیراہتمام مورخہ 25 اپریل 2015ء کو سالانہ عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں کارکنان اور وابستگانِ تحریک منہاج القرآن سمیت خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کا انعقاد منہاج اسلامک سنٹر آما میں ہوا جس کا آغاز تلاوت و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ منہاج القرآن ڈنمارک کے نوجوان سکالر علامہ محمد ضوریز خوشدل نے ڈینش زبان میں خطاب کیا، جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ خصوصی خطاب فاضل جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن علامہ غلام مجتبیٰ طاہر نے کیا جس میں انہوں نے واقعہ معراج میں شان رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعہ معراج کا تحفہ نماز ہے اور یہی تعلقِ مصطفیٰ کا اہم ذریعہ ہے۔
تبصرہ