ساؤتھ افریقہ کے شہر پریٹوریا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرانتظام حلقہ درود و سلام کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل صوبہ گاؤتنگ کے عہدیداران اور کارکنان سمیت عشاقان رسول نے شرکت کی جن میں سید زبیر گیلانی، محمد وقاص، رانا آصف جمیل کے نام نمایاں ہیں۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ شرکائے مجلس کی طرف ہے بحضور سرور کونین صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم دو ہزار سے زائد مرتبہ درود و سلام کا نظرانہ پیش کیا گیا۔ بعد ازاں سید زبیر گیلانی نے شان رسالت مآب صلیٰ علیہ وسلم پر خطاب کیا۔ شرکائے مجلس کی طرف سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی اس کاوش کو سراہا گیا اور دوسروں شہروں سے شریک احباب نے منہاج القرآن کی تنظین سے درخوست کی کہ وہ ان کے شہروں میں بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد کرے۔
تبصرہ