یونان: ناصر اکبر کے جواں سالہ بیٹے کے ایصال ثواب کیلئے محفل کا انعقاد

ایتھنز (نوید سحر) منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے نائب ناظم نشرواشاعت ناصر اکبر کے جواں سالہ بیٹے کی روح کے ایصال ثواب کی روحانی محفل مورخہ 20 اپریل بروز سوموار بعد از نماز عصر منعقد کی گئی۔ روحانی محفل میں تلاوت قرآن مجید حافظ محمد نواز ہزاروی نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کی سعادت ندیم عباس، ناصر اکبر، اعظم اعوان، سجاد حسین قادری نے حاصل کی، محفل میں نقابت کے فرائض ظفر اقبال اعوان نے سرانجام دیئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے اعلیٰ عہدیداران کے علاوہ اہل علاقہ اور راجہ برکات احمد اور عمر فاروق کی خصوصی نے خصوصی شرکت کی، پروگرام کے اختتام پر مرحوم کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور حاضرین میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ