منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے زیراہتمام ریجوایمیلیا گالتیری (Gualtieri)
کی تنظیم سازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ
اٹلی
کے صدر افضال سیال نے کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کی سعادت قاری
نثار احمد جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت مرزا امتیاز نے حاصل
کی۔
باہمی مشاورت کے بعد تنظیم سازی کا عمل قیام میں لایا گیا جس کے تحت صوفی افتخار حسین
صدر، ندیم اقبال نائب صدر، محمد اکرم طاہر ناظم، عاقب علی نائب ناظم، محمد ارشد ناظم
مالیات، محمد ریاض نائب ناظم مالیات، منیر احمد ناظم نشرواشاعت، ارسلان اسلم نائب ناظم
نشرواشاعت، توصیف انور ناظم دعوت و تربیت منتخب ہوئے۔
تنظیم سازی کے لیے افضال سیال (صدر ساؤتھ اٹلی) کا کرادر مثالی رہا جنہوں نے دن رات محنت کرکے مقامی رفقاء اور وابستگان کو اس مرحلہ کے لئے تیار کیا۔ گزشتہ ماہ اقبال شاہ اور مختار احمد قادری نے بھی ریجوایمیلیا گالتیری (Gualtieri) کے دورے کئے اور منہاج القرآن کو مقامی لوگوں میں متعارف کرایا، جس میں محمد اشرف بٹ (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی) نے شرکت کی۔
اجلاس کے اختتام پر نومنتخب صدر صوفی افتخار حسین نے تمام مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور ریجوایمیلیا گالتیری (Gualtieri) میں مشن کے فروغ کے لئے اپنی بھرپور صلاحیتوں کے تحت کام کرنے کا عزم کیا۔
رپورٹ: حسن زمان
تبصرہ