کویت: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ورکرزکنونشن

مورخہ 7 اپریل 2015ء الطاہر ہاؤس سالمیہ سٹی، کویت میں حاجی عبد الرشید صاحب صدر سوسائٹی کی سربراہی میں شاندار ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا براہ راست خطاب سنا گیا اور نئ مرکزی قیادت پر بھرپور اعتماد اور اظہار کیا گیا۔ کنونشن میں کویت سے ورکرز نے بھرپور شرکت کی جبکہ فحاحیل سٹی سے حاجی شفیق نقشبندی، حاجی عبد الروف بھٹی اور حافظ محمد نواز نے خصوصی شرکت کی۔

ہم تمام مرکزی قائدین کی دوبارہ اپوائنمنٹ اور کچھ نئی اپوائنمنٹ پر ان کو تہہ دل سے  ہدیہ تبریک  پیش کرتے ہیں۔ یہ سب ان احباب کی مشن اور شیخ الاسلام سے بے پناہ محبت کا ثمر ہے کہ اللہ تعالٰی نے آقاعلیہ الصلاۃ والسلام کے نعلین پاک کے تصدّق سے فضل فرمایا۔ ہم نئی قیادت پہ بھرپور اعتماد کا اظہار کرتےہیں اور شیخ الاسلام کی صحت اور آپ سب کیلئے دعا گو ہیں۔

تبصرہ