کویت: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کی مجلس وحدۃ المسلمین کے رہنما سے ملاقات

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے وفد نے حاجی عبدالرشید کی سربراہی میں مسجد شعبان سالمیہ سٹی کویت میں مجلس وحدۃالمسلمین کویت کے زیراہتمام مجلس ایصال ثواب میں شرکت کی اور چیئرمین مسلم کانگرس نارتھ امريكا غلام حر شبیری سے ملاقات کی۔ دونوں سربراہان نے امت مسلمہ کے اتحاد و محبت کیلئے اب تک کویت میں کی گئی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی باہمی مشاورت اور اتحاد سے کام کرنے پہ زور دیا۔

اس موقع پر سابق صدر منہاج ویلفیئر سوسائٹی کویت چوہدری منیر احمد گوجر، صدر ماتمی کونسل کویت سید عرفان کاظمی اور صدر وحدۃالمسلمین کویت سید شہباز شیرازی صاحب بھی موجود تھے۔

تبصرہ