منہاج القرآن انٹرنیشنل بریڈ فورڈ برطانیہ کےسابق صدر سیرت علی خان نے گذشتہ دنوں آئرلینڈ کا تنظیمی دورہ کیا۔ سیرت علی خان اپنے تنظیمی وتحریکی دورہ پر ڈبلن ایئر پورٹ پہنچے تو MQI آئرلینڈ کے امیر علامہ عدیل احمد نےان کا پرتپاک استقبال کیا۔
علامہ عدیل احمد کی رہائش گاہ پر مختصر قیام کے بعد چار رکنی وفد کے ہمراہ وسیم بٹ کی رہائش گاہ پہنچے، وفد میں محمد آصف رضا، محمد خلیل اور حافظ سعید شامل تھے۔ وسیم بٹ نے اپنے معزز مہمان کو آئرلینڈ کے جملہ عہدیداران اور رفقا کا تعارف کرایااور تنظیمی کام کے حوالہ سے بریف کیا۔ سیرت علی خان نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ اللہ رب العزت نے اس دیار کفر میں ایمان کی حفاظت، احیائے اسلام اور مصطفوی مشن کے عالمگیر کے ساتھ وابستہ کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری جیسا عظیم لیڈر ملا جس نے دین اسلام کو اصل روح کے ساتھ سمجھنے کی تعلیم دی۔
سیرت علی خان نے تنظیمی امور میں بہتری اور مشن کے فروغ کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے میڈیا انچارج مرزا آفتاب بیگ نے بھی ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
رپورٹ: وسیم بٹ
تبصرہ