شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار مبارک پر حاضری دی۔ وفد میں راجہ زاہد محمود نائب صدر پاکستان عوامی تحریک پنجاب، سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل، سید ناد علی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل بڑودھا انڈیا اور عبدالحمید خان (چاند بھائی) صدر کانپور یو پی انڈیا شامل تھے۔ وفد نے خواجہ غریب نواز کی درگاہ پر فاتحہ خوانی کی اورچادر چڑھائی۔ اس موقع پر درگاہ خواجہ غریب نواز کے خادمین جن میں پیر سید سرور چشتی، سید راحت حسین موتی والا، سید غلام کبریا دستگیر اور سید بلال چشتی سے بھی ملاقات کی۔ وفد نے نماز جمعہ درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز کے احاطہ میں ادا کی اور عالم اسلام کی سر بلندی، اتحاد امت اور شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی اور درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی۔
تبصرہ