ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر ٹوکیو اباراکی کین باندوشی حضرت علامہ شکیل ثانی پاکستان کا کامیاب اور طویل دورہ کرنے کے بعد واپس جاپان پہنچ گئے۔ ناریتا ائیر پورٹ ٹوکیو پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سیکرٹری جنرل جاپان محمد رفیع اور ناظم نشرواشاعت اباراکی کین ثاقب الرحمن کے ہمراہ مرکز پہنچے تو احمد سعید بھٹی، حافظ محمد ایوب، محمد فیصل ملک، حافظ محمد یعقوب مغل، طلال احمد، محمد ندیم، جنید اقبال اوراعجاز احمد نے بھر پور استقبال کیا۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے ماہ محرم اور ماہ میلاد میں پورے پاکستان میں تاریخی کانفرنسز سے خطابات کیے۔ جاپان پہنچنے پر تحریک میں ایک بار پھر تحرک آگیا ہے۔
رپورٹ: حافظ محمد ایوب
تبصرہ