جاپان: منہاج القرآن انٹرنیشنل کا جاپانی کمیونٹی سے اظہار یکجہتی کے لیے صفائی مہم کا انعقاد

منہاج القرآن ناگویا اور جاپانی کمیونٹی کے لوگوں نے مورخہ یکم مارچ 2015 بروز اتوار کو ملکر علاقہ بھر کی صفائی کی اور اظہار یکجہتی کی مثال قائم کی۔ انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ اسلام دین امن ہے اور امن کا ہی پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ایمان کا حصہ اور نصف ایمان ہے۔ صفائی کی اس مہم میں جاپانی بلدیہ کے اعلیٰ عہدوں کے حامل پولیس افسران بھی شامل تھے، جبکہ منہاج القرآن ناگویا جاپان کی جانب سے علامہ عبدالمصطفیٰ، حاجی محمد صفدر، خالد علی، محمد جاوید سجن، سید نواز اور احسان اللہ شامل تھے۔

تبصرہ