منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی کارپی کے زیرانتطام ہفتہ کی شام قائد ڈے کی مناسبت سے محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں اٹلی بھر سے ثناء خوان نے شرکت کی۔ محفل نعت کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا، جس کے بعد ثناء خوانِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ بریشیاء سے خصوصی نعت کے لیے حاجی محمد الیاس اور راجہ جہانزیب مٹھو نے خصوصی شرکت کی اور محفل میں آقاکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور ہدیہ عقیدت پیش کیا، جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منقبت بھی پڑھی گئی۔
اٹلی سے منہاج القرآن کی جملہ تنظیمات نے شرکت کی جس پر افضال سیال صدر منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی نے سب کا شکریہ اداکیا۔ محفل نعت کا اختتام علامہ سید غلام مصطفی مشہدی کی دعا سے ہوا، جس کے بعد حاضرین کی تواضع کی گئی۔
تبصرہ