اٹلی: شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم پیدائش پر دعائیہ تقریب کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی، بریشیاء میں عالمی سفیر امن ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 64 ویں سالگرہ کی مناسبت سے پروقار دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے عہدیدران کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے معززین نےبھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ وقار احمد قادری نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی، سیاسی، مذہبی اور بین المذاہب امن ومحبت کےلیے خدمات کو اجاگر کیا۔ پروگرام کے اختتام پر عالمی سفیر امن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحتیابی کے لیے خصوصی دعا کی گی۔

تبصرہ