برطانیہ: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم پیدائش کے موقع پر تحائف کی تقسیم

ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے موقع جہاں دنیا بھر میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے تحت مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا وہاں پاکستان عوامی تحریک برطانیہ ویمن ونگ نے اپنے قائد کی سالگرہ کی خوشی کو ایک نئے انداز میں منانے کا عہد کیا، جس کے تحت برطانیہ بھر کے 6 بڑے شہروں میں پاکستان عوامی تحریک برطانیہ خواتین ونگ نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات پر مبنی پمفلٹ اور تحائف راہگیروں میں تقسیم کیے، جو کہ ان کے لیے بہت زیادہ دلچسپی اور معلومات کے حصول کا باعث بنے۔ ہیلی فیکس، برمنگھم، بریڈفورڈ، لندن، نیلسن اور والسال میں اس دلچسپ مہم کے دوران چھوٹی عمر کے بچوں میں ٹافیاں اور چاکلیٹ بھی تقسیم کی گئیں۔ پاکستان عوامی تحریک یوکے کی مرکزی رہنما مسز جبین نوید نے کہا کہ سالگرہ کو اس انداز میں منانے کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی، فکری اور تحقیقی کاوشوں سے عوام الناس کو روشناس کروانا اور ان پر خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

تبصرہ