منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی افریقہ کے زیراہتمام امتاتا میں میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں 22 فروری کو جشن میلاد مصطفیٰ کے نام سے محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریکی رفقاء کے علاوہ عشاقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کی مہمان خصوصی آنجہانی راہنماء ڈاکٹر نیلسن مینڈیلا کی بہو اور ممبر پارلیمنٹ منڈلا مینڈیلا تھے۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآنِ مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری شوکت علی نے حاصل کی، جبکہ سرورِ کونین کی مدحت سرائی کرنے والوں میں سعید احمد قادری اور محمد اکمل نقوی شامل ہیں۔ محفل میں علامہ محمد صادق قریشی نے خصوصی خطاب کیا۔ ڈاکٹر منڈلا مینڈیلا نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی امن کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے تاحیات رفقاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔
تبصرہ