پاکستان: علامہ حافظ عبدالسعید کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر نیلسن (برطانیہ) کے ڈائریکٹر علامہ حافظ عبدالسعید کے بڑے بھائی گذشتہ دنوں آبائی شہر لاہور(پاکستان)میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور مرکزی قائدین ودیگر سٹاف ممبران نے علامہ حافظ عبدالسعید کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ جی ایم ملک نے علامہ حافظ عبدالسعید سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ان کے بھائی کی وفات اہل خانہ کے لئے باعث رنج وغم ہے وہیں ہمارے لئے بھی دکھ اور افسوس کا باعث ہے۔ یقینا ان کا نعم البدل کوئی نہیں مگر ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اور ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل

تبصرہ