پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ارشاد کمبوہ کے والد اور بھائی گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعوان۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے عہدیداران نے ایک وفد کی صورت میں ان سے اظہار تعزیت کی اور مرکزی قیادت کی طرف سے بھی تعزیتی پیغام پہنچایا۔
مورخہ 3 فروری 2015 کو ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض جو آج کل فرانس کے ذاتی دورہ پر ہیں نے فرانس کے تنظیمی احباب کے ساتھ ارشاد کمبوہ کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کے لئے گئے۔ وفد میں پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم، ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حافظ محمد اقبال اعظم، جنرل سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس قاضی محمدہارون، صدر مجلس شوریٰ فرانس ملک شبیر احمد اعوان، طارق چودھری، سہیل بٹ، شبیر البدر، سلیمان اسلم اور راؤ خلیل احمد شامل تھے۔ شیخ زاہد فیاض نے مرحومین کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی اور اس عظیم سانحہ پر لواحقین کو صبر کی استدعا کی۔
بعد ازاں محمد ارشاد کمبوہ نے شیخ زاہد فیاض اور منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے عہدیداران، پاکستان عوامی تحریک کے ذمہ داران کی آمد اور اظہار ہمدردی پر شکریہ ادا کیا اور وفد کے شرکاء کو پرتکلف کھانا پیش کیا۔
رپورٹ: راؤ خلیل احمد
تبصرہ