منہاج القرآن انٹرنیشنل(آئرلینڈ) کے روح رواں فرخ وسیم بٹ کے سسر سعید احمد گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئے ان کی روح کو ایصال ثواب کے لئے منہاج اسلامک سنٹر لمرک میں مورخہ 04 فروری 2015 کو قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج القرآن لمرک تنظیم کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔
قرآن خوانی کے بعد تلاوت و نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی، جس کے بعد منہاج اسلامک سنٹر کے امام وخطیب حافظ گل نواز نے قرآن وسنت کی روشنی میں ایصال ثواب کی شرعی حیثیت کے حوالہ سے نہایت مدلل گفتگو کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ آخر میں تمام احباب نے کھڑے ہو کر آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام پیش کیا۔ خصوصی دعا کے بعد فرخ وسیم بٹ نے جملہ شرکا کا شکریہ ادا کیا اور شرکاء کی کھانے سے تواضع کی۔
رپورٹ: فرخ وسیم بٹ
تبصرہ