حاجی محمد اسلم کو نائب صدر برائے PAT امور اور افضال مرزا کو سیکرٹری میڈیا کی ذمہ داری سونپ دی گئی
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی یورپین ممالک میں موجود تنظیمات کی نگران باڈی منہاج یورپین کونسل کا 2 سالہ دورانیہ مکمل ہونے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مرکزی قیادت کی طرف سے سال 2015 تا 2017 کے لئے نئی ٹیم کا انتخاب عمل میں لایا گیا، مرکزی سیکرٹریٹ سے نظامت امور خارجہ کی طرف سے 14 جنوری 2015ء کو جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق اعجاز احمد وڑائچ (ناروے) کو تیسری مرتبہ صدر اور بلال اپل (ڈنمارک) کو سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ چودھری اقبال وڑائچ (اٹلی)، سینئر نائب صدر ظل حسن قادری (سپین)، نائب صدرحاجی محمد اسلم (فرانس)، قاضی محمد ہارون (فرانس) جوائنٹ سیکرٹری اور افضال مرزا(اٹلی) کو سیکرٹری میڈیا مقرر کیا گیا ہے۔منہاج یورپین کونسل کی نئی ٹیم میں امیر کا عہدہ ختم کر کے منہاج سکالر فورم قائم کر دیا گیا ہے جس کی صدارت علامہ نور احمد نور (ناروے) کو اور سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری علامہ عبدالستار سراج(ڈنمارک) کو سونپی گئی ہے۔
مستقبل میں پاکستان عوامی تحریک کی اہمیت کے پیش نظر پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم کو منہاج یورپین کونسل میں نائب صدر مقرر کرنے کے ساتھ ساتھ سپین سے محمد اقبال چوہدری، ناروے سے محمد افضل انصاری اور اٹلی سے ساجد محمود کو بھی منہاج یورپین کونسل میں ایگزیکٹو ممبر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ منہاج پیس اینڈ انٹیگریشن (مصالحتی کونسل) کے لئے محمد اقبال شاہ(اٹلی) کو صدر اور قیصر نجیب (ڈنمارک) کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لئے حافظ محمد اقبال اعظم (فرانس) اور حاجی ارشد جاوید (اٹلی) کو بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ کی صدارت کی ذمہ داری بیلجیم میں مقیم سمیرا رفاقت کو جب کہ ناظمہ (سیکرٹری جنرل) کی ذمہ داری ناروے میں مقیم طاہرہ فردوس کو دی گئی ہے۔ منہاج یوتھ لیگ کے صدر چن نصیب جبکہ سیکرٹری جنرل محمد عمر مرزا ہونگے جو کہ ہالینڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔
رپورٹ: نوید احمد اندلسی
تبصرہ