آسٹریا میں پاکستانیوں کی پہلی مسجد بلال کی طرف سے دوسرا سالانہ عظیم الشان میلاد النبی جلوس کا اہتمام کیا گیا، جس میں کمیونٹی کے ہر طبقہ فکر سے کثیر تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کی۔ جلوس مسجد بلال کے گرد و نواح کی سڑکوں پر درود وسلام کی صداوں میں گذرتا ہوا واپس مسجد بلال پر اختتام پذیر ہوا۔
جلوس کی خاص بات منہاج القرآن یوتھ لیگ کی طرف سے شرکائے جلوس کی خدمت میں چائے اور مٹھائی پیش کی گئی جسے پوری کمیونٹی اور بالخصوص بلال مسجد انتظامیہ کی طرف سے بہت سراہا گیا۔ یاد رہے کہ یہ اہتمام منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست اور معروف سماجی شخصیت خواجہ محمد نسیم کی نگرانی میں کیا گیا تھا۔ امید ہے کہ سماجی و دینی تنظیمات کے درمیان باہمی تعاون کے ایسے مثالی اقدامات پاکستانی کمیونٹی ویانا کے اتحاد و اتفاق کی سمت مثبت نتائج فراہم کریں گے۔
رپورٹ: محمد اکرم باجوہ
تبصرہ