ملائیشیا: میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل کوالالمپورکے زیر اہتمام مورخہ 03 جنوری 2015 کو مشہور ہوٹل میں سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی، جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں خواتین کی بھی خاصی تعداد شامل تھی۔

محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ ناصر نے حاصل کی جبکہ محمد طاہر وٹو، محمد افضل اور طارق محمود علوی نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض طارق محمود علوی اور حافط خرم نے ادا کئے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے امیر اور منہاج یورپین کونسل کے نائب صدر محمد سلیم قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ ملائیشیا کے مشہور حقانی گروپ نے دف پر اپنے منفرد انداز میں بارگاہ رسالت مآب میں خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر دکھایا گیا۔

محفل کے اختتام پر اجتماعی طور پر درودوسلام کا نذرانہ پیش کیاگیا، دعا کے بعد جملہ شرکا ء کو ضیافت میلاد پیش کی گئی۔

رپورٹ: طارق محمود علوی

تبصرہ