مورخہ 4 جنوری بروز اتوار علماء اہلسنت مانچسٹر کی قیادت میں مسجد گھمگول شریف سے ایک عظیم الشان جلوس نکالا گیا جسکی قیادت مفتی محمد اکمل نے کی۔ جلوس کا اختتام مانچسٹر کی مرکزی مسجد وکٹوریہ میں ہوا جہاں پر ایک عظیم الشان محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں مشہورومعروف ثناء خوان نے گلہائے عقیدت کے پھول بارگاہ مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں پیش کئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نوجوان مذہبی سکالر علامہ محمد ہارون عباسی نے محفل میلاد کی شرعی حیثیت پر پُرمغز گفتگو کی۔ انہوں نے قرآن و حدیث سے بڑے عمدہ دلائل کے ساتھ یہ ثابت کیا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خوشی کا اظہار کرنا اور اس خوشی کے موقع پر خرچ کرنا عین شریعت ہے اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت و تعلق واضح ثبوت ہے۔ جید علماء کرام اور شرکا محفل نے علامہ محمد ہارون عباسی کی گفتگو کو خوب سراہا۔ اس موقع پر وکٹوریہ مسجد کی انتظامیہ امام مسجد انعام عاصم، قاری جاوید اختر چشتی، میاں طاہر اور عبدالقدیر نے محفل میں شرکت پر علامہ صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور منہاج القرآن مانچسٹر نے بہترین اور بھرپور نمائندگی پر علامہ صاحب کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔
تبصرہ