امریکہ: منہاج اسلامک سنٹر نیو جرسی میں حجاج کے اعزاز میں عشائیہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر نیو جرسی میں امسال حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کے اعزاز میں 29 نومبر 2014 کو عشائیہ دیا گیا۔

عشائیہ تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کیا گیا جس کی سعادت حافط معاذ اور حافط غلام مصطفی نے حاصل کی، نقابت کے فرائض علامہ شریف کمالوی نے ادا کئے۔ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کرنے کے لئے محمد اقبال، محمد شکیل، منظور الٰہی، شوکت شیخ اور شیخ سلیم نے اپنی حاضری لگوائی۔ تقریب کے مہمان مرزا محمد ایوب، میاں ریاض، میاں نبیل ریاض، خواجہ محمد علی، مسز خواجہ محمد علی، سید ساجد، مسز سید ساجد اور مفتی عبدالمقتدر نے خصوصی شرکت کی۔ جملہ شرکاء نے دوران حج عقیدت ومحبت سے لبریز واقعات بیان کئے۔

انتظامیہ کی طرف سے چیف ممبر آف ٹرسٹیز شیخ بشیر احمد نے شکریہ کے کلمات ادا کئے۔ پروفیسر رانا غلام سرور نے دعا کرائی، انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت وتندرستی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ: عکرمہ نذیر

تبصرہ