یونان: منہاج یورپین کونسل کے اجلاس کے لئے نمائندے یونان پہنچ گئے

منہاج یورپین کونسل کا اجلاس 11 اور 12 دسمبر 2014 کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں منعقد ہو گا جس میں شرکت کے لئے یورپ کے مختلف ممالک سے منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران اور منہاج القرآن یورپ کی ملکی تننظیمات کے صدور و ناظمین جمعہ کے روز ایتھنز (یونان) پہنچے، ان ممالک میں سپین، فرانس، ہالینڈ، جرمنی ناروے، ڈنمارک اور بیلجیم شامل ہے، ایتھنز کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مہمانوں کا استقبال مقامی تنظیم اور منہاج یوتھ لیگ کے عہدیداران نے کیا۔

جمعہ کی شام MEC کی ایگزیکٹو کونسل کی اہم میٹنگ ہوئی، جس میں میٹنگ کے ایجنڈا کے نکات کو حتمی شکل دی گئی۔ اس کے علاوہ جمعہ کی شام منہاج القرآن یونان کے مرکز MQI یونان کی طرف سے یورپ بھر کے آئے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس کے بعد ایک خصوصی نشست منعقد ہوئی جس میں یورپ بھر سے آنے والے مہمانوں کا تعارف کروایا گیا جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کی نو منتخب تنظیم کو منہاج یورپین کونسل کی میٹنگ کے لئے احسن انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں اعجاز احمد وڑائچ (صدر MEC) کی صدارت میں ہفتہ اور اتوار کے روز ہونے والی میٹنگز میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی یورپین ممالک کی تنظیمات کی کارکردگی کا جائزہ اور آئندہ سال کے لیے دینی، تنظیمی، دعوتی، تدریسی،سماجی، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور خصوصی طور پر یورپ کے مسلمان اور پاکستانی نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے مختلف منصوبہ جات پر مشاورت اور اہم فیصلہ جات کئے جائیں گے۔

رپورٹ: نوید احمد اندلسی

تبصرہ