پاکستان عوامی تحریک فرانس کے نومنتخب کوآرڈینیٹر حاجی محمد اسلم کے اعزاز میں منہاج القرآن گونسا ویل کے صدر سرفراز ساہی کی طرف سے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیہ میں مختلف سیاسی وسماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر سرفراز ساہی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج کے دور میں پاکستان عوامی تحریک کا سیاسی کردار بہت اہمیت کا حامل ہے اور میں اپنی تمام صلاحیتوں کے ساتھ حاجی محمد اسلم کو اپنے تعاون کی یقین دہانی کراتا ہوں۔ پاکستان عوامی تحریک فرانس کے کوآرڈینیٹر حاجی محمد اسلم نے سرفراز ساہی کی طرف سے حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سانحہ ماڈل ٹاؤن، اسلام آباد اور اب فیصل آباد میں ریاستی دہشت گردی کی بھر پور مذمت کی۔ انہوں نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سوچ اور منشور کا اعادہ کرتے ہوئے ملک پاکستان میں حقیقی اسلامی، رفاہی مملکت کے قیام کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
رپورٹ: راؤ خلیل احمد
تبصرہ