مانچسٹر میں حلقہ درودوسلام کا انعقاد

منہاج القرآن کے ہونہار طالعبلم اور جامعۃ الازہر سے فارغ التحصیل علامہ محمد ہارون عباسی الازہری برطانیہ پہنچ گئے جہاں پر وہ منہاج القرآن مانچسٹر میں تحریکی خدمات سرانجام دینگے۔ ان کے مانچسٹر پہنچنے پر مرکز منہاج القرآن مانچسٹر میں محفل ذکرونعت اور حلقہ درود و سلام کا کی محلفوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

اس موقع پر منہاج القرآن مرکز مانچسٹر میں محفل حلقہ درود کی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ محمد ہارون عباسی الازہری نے خصوصی خطاب کیا اور درود و سلام کی فضلیت پر خطاب کیا۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں مردوخواتین میں حلقہ درود کی اس محفل میں شرکت کی۔

محفل کے آخرمیں اعلان کیا گیا کہ حلقہ درود کی محفل آج سے ہر ہفتے بدھ والے دن مرکز منہاج القرآن مانچسٹر میں ہونگی۔ محفل کا اختتام علامہ صاحب نے دعائے خیر سے کیا۔

تبصرہ