فرانس: منہاج القرآن فرانس کے وفد کی سابق وزیر اعظم فرانس سے ملاقات

منہاج القرآن فرانس کے صدر مجلس شوریٰ ملک شبیر احمد اعوان کی قیادت میں ایک وفد نے فرانس کے سابق وزیراعظم Francois Fillon سے ملاقات کی۔ وفد میں حاجی محمد اسلم، حاجی محمد سلیم گھمن، شبیر البدر، عمیر اشفاق، سہیل بٹ اور راؤ خلیل احمد بھی شامل تھے۔

سابق وزیر اعظم فرانس سے یہ ملاقات امام فرانس شیخ حسن شال گومی نے ترتیب دی تھی یہ ملاقات پیرس کے مضافات درانسی میں ہوئی۔ ملاقات میں فرانس میں اسلام اور فرانسیسی سیاست میں مسلمانوں کا کردار اور مشکلات پر گفتگو ہوئی۔ حاجی محمد اسلم نے پاکستانی کمیونٹی کی ترجمانی کرتے ہوئے فرانس میں پاکستانیوں کی فرانسیسی سیاست پر بریفنگ دی۔

رپورٹ: راؤ خلیل احمد

تبصرہ