منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام مورخہ 12 جون 2014 کو منہاج اسلامک سنٹر سارسل میں سالانہ محفل شب برات منعقد ہوئی جس میں جملہ عہدیداران وکارکنان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری محمد اویس نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس کے ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین گجر نے خصوصی خطاب کیا اور آخرت کے حوالہ سے تربیتی گفتگو کی جس سے ہر آنکھ پرنم تھی، خطاب کے بعد اجتماعی محفل ذکر منعقد ہوئی، درود وسلام کے بعد اختتامی دعا ہوئی۔ دعا کے بعد جملہ شرکاء کی سحری کا انتظام کیاگیا۔
رپورٹ: اے کے راؤ
تبصرہ