منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 08 جون 2014 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر پیرس فرانس میں ARY کے معروف اینکر ڈاکٹر دانش کی والدہ محترمہ جو گذشتہ دنوں انتقال کر گئی تھیں کے ایصال ثواب کے لئے محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں جملہ عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔ تعزیتی ریفرنس کی محفل میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔
تلاوت ونعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد شیخ زاہد فیاض نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر دانش کی والدہ محترمہ ایک عظیم، محب وطن اور سچی عاشق رسول تھیں یہ ان کی تربیت کا اثر ہے کہ ڈاکٹر دانش ایک محب وطن صحافی آج یزیدی قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا ہے۔انہوں نے مرحومہ کے ایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ ایصال ثواب کی محفل میں صدر مجلس شوریٰ ملک شبیر احمد، سلمان اسلم، تنویر گلزار، چودھری محمد اشرف، بلال بٹ، سفیان احمد، عمیر اشفاق، ظہیر عباس گجر، علامہ حافظ قبال اعظم ودیگر افراد نے شرکت کی۔
شیخ زاہد فیاض کی خصوصی گفتگو کے بعد اجتماعی درود وسلام پیش کیا گیا۔ ختم شریف کے بعد خصوصی دعا کی گئی اور جملہ شرکاء کو لنگر پیش کیا گیا۔
رپورٹ: اے کے راؤ
تبصرہ