اٹلی: پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم نو

ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلابی پیغام کو لوگوں تک پہچانے کیلئے پاکستان عوامی تحریک کی سر گرمیاں جاری

2 جون بروز پیر منہاج القرآن کارپی کے مرکز میں منہاج القرآن ساؤتھ اٹلی، مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ اقدس میں عقیدت کے پھول پیش کئے گئے۔ صدر ساؤتھ اٹلی افضل سیال، ناظم ساؤتھ اٹلی مختار احمد قادری، صدر شوریٰ محمد علی بھاگٹ، محمد اقبال وڑائچ، محمد اقبال شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اجلاس میں جملہ شرکاء نے متفقہ طور پر چودھری ساجد محمود سانگ کو صدر پاکستان عوامی تحریک ساؤتھ اٹلی اور جاوید رانجھا کو جنرل سیکرٹری منتخب کیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اٹلی کی سبھی ذیلی تنظیمات کے ساتھ عوامی تحریک کی بھی تنظیمات ہوں گی جو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے انقلابی مشن کو ہر آدمی تک پہچانے کے لئے شب روز کام کریں گے۔

رپورٹ: محمد عمران

تبصرہ