ہالینڈ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مقامی تنظیمات کی تشکیلِ نو مکمل ہونے کے بعد منہاج القرآن دی ہیگ کے مرکز پر29 مئی 2014 کو خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں صدر یوپین کونسل اعجاز احمد وڑائچ اور سیکرٹری جنرل محمد بلال اوپل نے کارکنان اور نو منتخب عہدیداران کو تنظیمات کے معاملات کو احسن طریقہ سے چلانے کے لئے اُن کی رہنمائی کی۔
تمام شرکاء نے تربیتی نشست کو بہت پسند کیا۔اس ورکشاپ میں دی ہیگ کے علاوہ روٹرڈیم اور ایمسٹرڈیم کے نو منتخب تنظیمات نے بھی شرکت کی ہے۔ صدر منہاج یورپین کونسل اعجاز احمد وڑائچ نے تنظیمی سیٹ اپ اور تنظیمی نیٹ ورک پر بریفنگ دی۔منہاج یورپین کونسل کے ناظم محمد بلال اپل نے مشن کے فروغ کے لئے حکمت عملی اور مشن کے اگلے فیز پاکستان میں سبز انقلاب کی تیاری کے لئے مشاورت اور ٹارگٹس دیئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وہ وقت تھا کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری جو بات کہہ رہے تھے مفاد پرست ٹولہ ان کو سننے کی بجائے طرح طرح کے الزامات لگا رہا تھا۔ آج وقت ہے کہ ملک پاکستان کا بچہ بچہ کہہ رہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری درست کہتے تھے۔
تربیتی ورکشاپ میں مشن، شیخ الاسلام کی ذات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر ہونے والے ممکنہ سوالات کے جوابات کی تیاری کرائی گئی۔ منہاج القرآن ہالینڈ کی جملہ تنظیمات کے عہدیداران اور ذمہ داران نے منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیا۔
رپورٹ: امانت علی چوہان
تبصرہ