فرانس: طارق چودھری کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن فرانس کے صدر طارق چودھری کے والد محترم گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ اور تدفین کے لئے وہ پاکستان آگئے۔ مورخہ 08 اپریل 2014 کو طارق چودھری واپس پیرس پہنچے تو منہاج القرآن پیرس فرانس کے عہدیداروں، سماجی وسیاسی شخصیات اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان سے تعزیت کی۔

طارق چودھری سے اظہار تعزیت کرنے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ، صابر جمیل، خالد جٹ، پیرس کی مشہور شخصیت چودھری الیاس سمائلہ، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے عہدیداران علامہ حافظ محمد اقبال اعظم، محمد نعیم چودھری، چودھری محمد اشرف، صابر خان اور دیگر تنظیمی عہدیداران شامل تھے۔

انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ طارق چودھری کے والد محترم ایک سچے عاشق رسول تھے اور ان کی تربیت کا اثر ہے کہ ان کے بیٹوں کو فرانس میں بھی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ بیشک ان کا نعم البدل تو نہیں ہو سکتا مگر نیک اعمال اور ان کے ایصال ثواب کی محافل ان کو قبر میں بھی ٹھنڈک پہنچائیں گے اور آخرت میں بھی بخشش کا ذریعہ ہو گا۔محمد طارق چودھری نے تعزیت کے لئے آنے والے جملہ تنظیموں کے عہدیداروں کا اپنے دکھ درد میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: راؤ خلیل احمد

تبصرہ