جاپان: آن لائن اخبار ’’اردو نیٹ‘‘ کی پانچویں سالگرہ پر علامہ محمد شکیل ثانی کا تقریب سے خطاب

مورخہ 19 اپریل 2014 ہفتہ کی سب سائتا ماکو میں واقع وسیع ہال میں جاپان کا سب سے بڑا آن لائن اخبار اردو نیٹ کی پانچویں سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت چیف ایڈیٹر ناصر ناصر ناکا گاوا نے کی۔ ٹوکیو یونیورسٹی شعبہ مطالعاتی خارجی میں اردو کے پروفیسرڈاکٹر سہیل عباس، منہاج القرآن کے علامہ محمد شکیل ثانی، اردو کے پروفیسر تسو گوچی، سفارتخانہ کے پریس اتاشی ڈاکٹر رفیق احمد سومرومہمان خصوصی تھے۔

تلاوت کی سعادت قاری علی حسن نے حاصل کی۔ اصلاحی کالم نگار اور رضوی ٹریڈنگ کے چیئرمین سید کمال رضوی نے اپنی منفرد آواز میں تلاوت قرآن پیش کی۔ علامہ محمد شکیل ثانی (ڈائریکٹر منہاج القرآن جاپان) نے سورۃ حجرات کی آیت نمبر 6 کو موضوع بناتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت نے ارشادفرمایا کہ جب تمہارے پاس کوئی فاسق شخص خبر لے کر آئے تو خوب تحقیق کر لیا کرو، لہذا کوئی خبر تحقیق کے بغیر نہ لگائی جائے۔ آزادی صحافت کے نام پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان اقدس میں کسی بھی جاہل کو لکھنے کی ہرگز اجازت نہیں ہونی چاہیئے۔ انسانیت کی تذلیل نہ کی جائے، انسانیت کی تذلیل نہ کی جائے، اپنی ذاتی دشمنی اور عناد کو وجہ بنا کر انسان کو انسانیت سے نہ گرایا جائے۔

چیف ایڈیٹراردو نیٹ جاپان ناصر ناکا گاوا نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ نیو ہارٹ مصالحہ کے چیئرمین رانا عامر کی طرف سے جہاز ی سائز کا کیک کاٹا گیااور تمام مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

رپورٹ: محمد ثاقب الرحمن

تبصرہ