آسٹریا: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ویانا کی جانب سے شام میں دہشت گردی سے متاثرین کے لئے امداد کی روانگی

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ایک ایسا رفاہی ادارہ ہے جو انٹرنیشنل سطح پر عوام الناس کی فلاحی اور رفاہی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے یہ ادارہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی قیادت میں منہاج القرآن کے تحت کام کر رہا ہے۔

گذشتہ دنوں ملک شام میں بدامنی اور دہشت گردی کا شکار ہونے والے لاکھوں مسلمان اور عوام بے سروسامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے زندگیاں گذارنے پر مجبور ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آسٹریا نے مورخہ 20 اپریل 2014 کو مسلم یوتھ آسٹریا کے تعاون سے شام کے دکھی اور مظلوم انسانوں کی مدد کے لئے امدادی سامان روانہ کیا۔ منہاج القرآن آسٹریا کے سرپرست خواجہ محمد نسیم نے اس پورے کام کی نگرانی کی اور آسٹریا کی عوام سے ان بے سہاروں کے لئے امداد کی اپیل کی۔

منہاج القرآن ویانا کے سیکرٹری ویلفیئر شیخ محبوب عالم نے سامان کی ترسیل میں اپنا کردار ادا کیا جسے پورے ویانا میں خوب سراہا گیا۔

رپورٹ: زاہد غنی چوہان

تبصرہ