فرانس: طارق چودھری کے والد کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی

منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن فرانس کے صدر طارق چودھری کے والد محترم کے ایصال ثواب کے لئے 11 اپریل 2014 کو مرکز منہاج القرآن فرانس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

نماز جمعہ کے اجتماع میں ڈائریکٹر اسلامک سنٹر علامہ محمد اویس قادری نے والد کی عظمت اور خدمت کے موضوع پر گفتگو کی اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔ جمعہ کی نماز کے بعد باقاعدہ قرآن خوانی ہوئی۔ محفل نعت کے بعد ختم شریف پڑھا گیا اور تعزیتی ریفرنس بھی ہوا۔ محمد طارق چودھری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ میرے والد محترم ہمیشہ کے لئے ہمیں اس دنیا میں تنہا چھوڑکر چلے گئے ہیں مگر میں سمجھتا ہوں کہ وہ جو ہمیں منہاج القرآن کی اس عظیم تسبیح میں پروو گئے ہیں یہ ہمارے لئے قابل فخر ہے۔ اختتام پر انہوں نے جملہ عہدیداران، کارکنان، وابستگان، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے پاکستان روانگی کے دوران بھی ان سے رابطہ رکھا اور حوصلہ دیتے رہے۔

رپورٹ: راؤ خلیل احمد

تبصرہ