برلن بیورو و مرکزی آفس برلن MCB یورپ کے مطابق مورخہ 4 اپریل 2014 کو سرپرست ایم سی بی، ایشین پیپلز نیوزایجنسی، اپنا انٹرنیشنل کے سربراہ، تحریک منہاج القران کے میڈیاکو آرڈینیٹر برائے یورپ، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی، پاکستان عوامی تحریک یورپ کے چیف کوآرڈینینیٹر، جرمنی کے معروف و ہر دلعزیز صحافی و شاعر محمدشکیل چغتائی کو دل کا دورہ پڑا، اور فوری طور پر ان کی ایک بند شریان کھول کر انکی جان بچالی گئی۔
تین چاردن تک سخت نگہداشت کے وارڈ میں رہے اور بدھ سے عام وارڈ میں منتقل ہو گئے ہیں، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ملنے کی ممانعت کے باوجود انکے اہل خانہ، اہلیہ بیگم آر ایس چغتائی، صاحبزادوں پرنس محمد ارسلان، پرنس محمد ارمغان، پرنس محمد اربکان چغتائی، صاحبزادی پرنسس فصیحہ کے بعد سب سے پہلے انکے دیرینہ دوستوں پاکستان عوامی تحریک برلن کے سابقہ صدر خضر حیات تارڑ اور پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے سرکردہ کارکن و رہنما قیصر ملک نے ان سے ملاقات کی۔ نارمل وارڈ میں آنے کے بعد برلن اور جرمنی کی سیاسی، سماجی اور دینی کمیونٹی کے رہنماؤں اور اراکین نے انکی عیادت کی۔ جن میں پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے بزرگ رہنما سید مبشر حسین شاہ، اسلامی تحریک کے محمد معین، پاک محمد مسجد کے سابق صدر اور مسلم لیگی رہنما امتیاز قادر وائیں، پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے حالیہ PRO سید مجاہد حسین شاہ اوراسلامی تحریک کے سابقہ امیر، کئی اسلامی اور سماجی تنظیمات میں اہم عہدوں پر فائزعبدالرزاق شامل تھے۔
فرانکفرٹ، ڈسلڈورف، ہامبرگ، ھنوور اور برلن کے دوستوں، پیپلز پارٹی جرمنی کے عہدیداران اور کشمیر فورم کے اراکین نے ذاتی طور پر یا قیصر ملک کے فون اور فیس بک کے ذریعہ خیریت دریافت کی۔ادارہ ان سب اصحاب و خواتین کا شکر گزار ہے اور ان سب سے چغتائی صاحب کی مکمل صحتیابی کے لئے دعا گو ہے۔ انشاللہ اس جمعہ پر برلن اور دیگر شہروں کی مساجد میں انکی صحت کے لئے دعائیں مانگی جائیں گی۔
رپورٹ: ایم سی بی یورپ
تبصرہ