ِ منہاج القرآن آسٹریا اپنے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کے رہنما اصولوں کی روشنی میں آسٹریا میں پاکستانی کمیونٹی کے سماجی استحکام اور مختلف مسائل کے حل کے لئے مثبت کردار ادا کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں مورخہ 16 مارچ 2014 کو ویانا کی صوبائی حکومت کی سوشل آفیسرماگسترالدماز اور ضلعی پولیس انسپکٹر کردسبوتکا نے منہاج القرآن آسٹریا کی دعوت پر سنٹر کا دورہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر حاجی خواجہ محمد نسیم کی خصوصی ہدایات پر منہاج القرآن آسٹریا کے نمائندگان محمد نعیم رضا، عمیر الطاف اور شیخ محبوب عالم نے مہمانوں کو سنٹر میں خوش آمدید کہا اور پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مختلف مسائل پر سیرحاصل تبادلہ خیال کیا۔ حکومتی نمائندگان کو بتایا گیا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری دنیا بھرمیں انتہاپسندی و دہشت گردی کا قلع قمع کرکے عالمی امن و اخوت کے فروغ کے لئے سرگرمِ عمل ہیں۔ ضلعی پولیس انسپکٹر کودہشت گردی کے خلاف شیخ الاسلام کے تاریخی فتوی کی جرمن ترجمہ والی کتاب بھی بطور تحفہ پیش کی گئی۔ صوبائی حکومتی نمائندگان نے شیخ الاسلام اور منہاج القرآن آسٹریا کی کاوشوں کو سراہا اور پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ بعد ازاں مہمانان گرامی کو سنٹر کے مختلف شعبہ جات لائبریری، کلاس روم، مسجدہال وغیرہ کا دورہ بھی کرایا گیا۔
رپورٹ: محمد نعیم رضا
تبصرہ