منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے قائمقام صدر اصغر علی بھنڈر دورہ پاکستان کے بعد جاپان واپس پہنچ گئے

منہاج القرآں انٹرنیشنل جاپان کے قائمقام صدر اور جنرل سیکرٹری اصغر علی بھنڈر اپنے نجی اور تنظیمی دورہ پاکستان کے بعد مورخہ 15 فروری 2014 کو واپس جاپان پہنچ گئے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے عہدیداران علامہ محمد شکیل ثانی، حافظ محمد یعقوب بٹ، مہر محمد اکرم اور عبدالحفیظ نے معزز مہمان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔ اصغرعلی بھنڈر نے اپنے استقبال کے لئے آنے والے جملہ عہدیداران کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پاکستان کے دورہ کے بارے میں مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔

رپورٹ: ثاقب الرحمن

تبصرہ