امریکہ: نیوجرسی میں خواتین کے لئے آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز

منہاج القرآن انٹرنیشنل نیو جرسی امریکہ کے زیراہتمام منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹرنیوجرسی میں خواتین کی تعلیم وتربیت کے لئے آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز 8 مارچ 2014ء سے کیاگیا۔

کورس کی افتتاحی تقریب میں گیارہ خواتین نے شرکت کی جس کا انتظام عطیہ باجی اور ثمینہ باجی نے بڑی محنت کے ساتھ کیا۔ افتتاحی کلاس کا آغاز درود وسلام سے کیاگیا۔ ڈائریکٹر منہاج القرآن سینٹر نیوجرسی علامہ محمد شریف کمالوی نے آئیں دین سیکھیں کورس کا مکمل تعارف کروایا۔ انہوں نے بتایا کہ مرکزی نظامت تربیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مختلف تربیتی کورسز دنیا بھر میں کروائے جا رہے ہیں، یہ کورس بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کورس میں ھم چارمضامین پڑھیں گے جن میں نمازمکمل مع ترجمہ، آخری گیارہ قرآنی سورتیں، منتخب احادیث مبارکہ، منتخب دعائیں سکھائی جائیں گی۔

تعارف کے طور پر نماز میں سے ثناء تلفظ اور ترجمہ کے ساتھ پڑھی گئی جسے شرکاء نے بڑا پسند کیا اور دلچسپی ظاھر کی۔ کلاس کے اوقات کار مشاورت کے بعد ہر ہفتے کو گیارہ سے ایک بجے تک طے کئے گئے۔ کلاس کا اختتام دعا پر کیا گیا۔

رپورٹ: عکرمہ نذیر

تبصرہ