امریکہ: نیوجرسی میں ماہانہ حلقہء درود وفکر

منہاج القرآن انٹرنیشنل نیوجرسی امریکہ کے زیراہتمام 7 مارچ 2014ء کو منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر میں ماہانہ حلقہء درود وفکر کا انعقاد کیاگیا۔ مجلس کاآغاز نماز عشاء کے فوری بعد کیا گیا۔

پروگرام کا شیڈول بتاتے ہوئے ڈائریکٹر منہاج القرآن سینٹر نیوجرسی علامہ محمد شریف کمالوی نے کہا کہ جس طرح دنیا بھر میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام حلقات درود وفکر منعقد کئے جارہے ہیں یہ مجلس بھی اسی کی ایک کڑی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ہم پہلے درود آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کریں گے، پھرمحفل ذکر ہوگی۔ تمام شرکا دائرہ بنا کربیٹھ گئے اورتسبیحات ہاتھوں میں تھام کردرود پڑہتے رہے مجلس میں خواتین نے بھی بھر پور شرکت کی۔

بعدازاں محفل ذکر کا آغاز کیاگیا۔ جس کے بعد اردو زبان میں سلام پڑھاگیا۔ مجلس میں تشریف لائے ہوئے علامہ شیخ معتز نے رقت آمیز دعا کروائی۔ اس تقریب میں آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ایک لاکھ اسی ہزار درود کا تحفہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیاگیا۔ پروگرام کا اختتام دعائیہ کلمات پر کیاگیا۔

رپورٹ : عکرمہ نذیر

تبصرہ