منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام یکم مارچ 2014 کو منہاج القرآن ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹرنیوجرسی میں حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم کے ایصال ثواب کے لئےایک خاص تقریب منعقدکی گئی۔
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ تنویر احمد اور محمد عاطف سید نے حاصل کی۔ بعدازاں سلسلہ نعت خوانی شروع ہوا، محمد ارشد نے قصیدہ بردہ شریف بڑے احسن انداز میں پڑھا اورنعت خواں حضرات نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ نعت پڑھنے کی سعادت محمدسلیم بھائی، محمد شوکت شیخ، محمد اصغر چوہدری اور مظہر علی نے حاصل کی۔
ڈائریکٹر منہاج القرآن سینٹر نیو جرسی علامہ محمد شریف کمالوی نے تعلیمات اولیاء اور آج کے دور میں اپنے احوال کی اصلاح کے موضوع پر مدلل اورپرمغز خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اولیاء کی تعلیمات ہمارے لئے نمونہ ہے۔ خطاب کے بعد مختصر محفل ذکر منعقد کی گئی اور آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود وسلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ تقریب کے اختتام پر علامہ محمد شریف کمالوی نے حاجی عبدالرزاق یعقوب کی بخشش اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت یابی کے لئے رقت آمیز دعا کروائی۔
رپورٹ: عکرمہ نذیر
تبصرہ