ناروے: حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی

یکم مارچ 2014 بروز ہفتہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیر اہتمام حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم کےایصال ثواب اور درجات کی بلندی کے لئے محفل ذکر و نعت اور ختم درود شریف و قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں مسلم کمیونٹی کی مذہبی، سماجی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ خواتین و حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

قرآن خوانی کا باقاعدہ آغاز حافظ عمران علی کی دلسوز آوازمیں تلاوت قرآن پا ک سے کیا گیا، محفل حلقہ درود اور قرآن خوانی کی گئی۔ اس کے بعد آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں مختلف نعت خواں حضرات جن میں حافط عمران علی، حیات المیر نے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ علامہ محمد اقبال فانی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے نے حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم کی مسلم امہ کے لئے خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم سچے عاشق رسول تھے اور اسی جذبے کے تحت انہوں پاکستان میں پہلے اسلامی چینل QTV کو متعارف کرایا جہاں سے پوری دینا میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اسلامی تعلیمات اور خصوصاً تحریک منہاج القرآن کے مشن کو فروغ و اشاعت مل رہی ہے۔ QTV، سہاراٹرسٹ اورخواجہ غریب نواز ٹرسٹ کی شکل میں ان کی خدمات ہمیشہ زندہ رہیں گی اور یہ ان کی دینی خدمات اور آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سچی محبت کا نتیجہ ہے کہ پوری دنیا خصوصاً شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے حکم پر منہاج القرآن کے تمام مراکزپر ان کی مغفرت اوردرجات کی بلندی کی دعائیں ہو رہی ہیں۔

منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹرزکی بہنوں نے بھی قرآن خوانی کی اور ان کی طرف سے شیما نعت کونسل نے نعت خوانی کی۔ اختتام پر آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ درود وسلام پیش کیا گیا۔امیر یورپ علامہ حسن میر قادری نے نے حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم کے ایصال ثواب اور درجا ت کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ۔ قیصر محمود

تبصرہ