منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا جاپان کے زیر اہتمام بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کی تقریب اسلامک سنٹر مرکز المصطفیٰ ناگویا میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ٹوکیو، ابارکی اور شیزوکین سے تحریکی وتنظیمی احباب نے شرکت کی۔
تلاوت کی سعادت حافظ ذوالقرنین پسیہ نے حاصل کی۔ صدر منہاج ایشیئین کونسل علی عمران نے سالگرہ کی تقریب سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک پاکستان کی زبوں حالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کو لاحق خطرات کو سمجھتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری انقلابی اقدام اٹھا رہے ہیں جن کا مقصد امت مسلمہ کے اتحاد اور پاکستان میں حقیقی جمہوریت کی بحالی ہے جس کے لئے انہوں نے ایک کروڑ نمازیوں کی کال دی ہے۔ علامہ حافظ عبدالمصطفیٰ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب شیخ الاسلام نے جماعت کے لئے کال دی تو منہاجینز کو صف اول میں پائیں گے اور جملہ منہاجینز اپنے محبوب قائد کے قدموں میں اپنی جان نچھاور کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
علامہ محمد شکیل ثانی(ڈائریکٹر اسلامک سنٹر، جاپان) نے کہا کہ شیخ الاسلام اس صدی کے مجددہیں ان کی سنگت دنیا کی عظیم نعمت ہے۔ آج ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ مصطفوی انقلاب کے لئے اپنے تن، من، دھن سب کچھ قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ چودھری شاہد رضا(چیف ایڈیٹر پاک جاپان نیوز) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کو سراہا۔ بعد ازاں شیخ الاسلام کی 63 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ سالگرہ کی اس تقریب میں علامہ محمد شکیل ثانی، علی عمران، حافظ عبدالمصطفیٰ نعیم، محمد رفیع، حافظ محمد یعقوب، چودھری شاہدرضا، جاوید جانو، انار خان، راجہ نثاراحمد، اور چوھدری محمد افضل نے خصوصی شرکت کی۔ ثاقب الرحمن نے درود وسلام پیش کیا اور علامہ شکیل ثانی نے شیخ الاسلام کی صحت وتندرستی اور ARY میڈیا گروپ کے چیئرمین حاجی عبدالرزاق یعقوب کے ایصال ثواب کی دعا کی۔
رپورٹ: حافظ عبدالمصطفیٰ نعیم
تبصرہ