فرانس: منہاج القرآن سنٹر میں حاجی عبدالرزاق کے ایصال ثواب کی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام مورخہ 24 فروری 2014 کو ARY میڈیا گروپ کے بانی اور چیئرمین حاجی عبدالروف(مرحوم) کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن کی جملہ تنظیمات کے علاوہ ارکان شوری نے بھی شرکت کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سفیر عالم علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ARY میڈیا گروپ نے جس طرح ملک اور پوری دنیا میں اسلام کی ترویج اور اخلاق کی اصلاح کے ساتھ ساتھ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ترویج کا کام سرانجام دیا ہے وہ حاجی عبدالرزاق (مرحوم) کی دین دوستی اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔انہوں نے اپنے چینل کے ذریعے محبت اور امن کے جو چراغ روشن کئے وہ قابل ستائش ہیں اور ان کی وفات سے یہ خلا کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔

علامہ حافظ نذیر احمد نے ان کے اہل خانہ سے ان کی ناگہانی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ یاد رہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی وسرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایات پر پوری دنیا میں منہاج القرآن کے سنٹرز اور دفاترمیں سچے عاشق رسول کے ایصال ثواب کے لئے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ہے۔

رپورٹ: راؤ خلیل احمد

تبصرہ