مورخہ 19 فروری 2014 بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی63 ویں سالگرہ پر ایک عظیم الشان پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے اور جملہ فورمز جن میں منہاج ویمن لیگ ناروے، منہاج یوتھ لیگ، منہاج سسٹرز، منہاج ویلفئیر اور منہاج مصالحتی کونسل کے عہدیداران اور دیگر کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز قاری القراء قاری عبدالرحمان العراقی کی دلسوز آوازمیں تلاوت قرآن پا ک سے کیا گیا۔ اس کے بعد آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت خواں حضرات جن میں عرفان احمد انصاری، حیات المیر،حاجی محمدبہادر شامل تھے نےہدیہ عقیدت پیش کیا، قاری عبدالمنان، ہارون قیوم اور شیما نعت کونسل نے شیخ الاسلام کے لئے مختلف کلام پیش کئے۔ علامہ نور احمد نور ڈائریکٹر ادارہ منہاج القرآن درامن ناروے نے خود اپنا لکھا ہوا کلام ساری دنیا میں نطریں گھما لو میرے طاہر سا کوئی نہیں ہے پڑھا جس پر تمام حاضرین جھوم اٹھے۔
امیر یورپ علامہ حسن میر قادری نے تقریب سے خصوصی خطاب کیا اور قائڈ ڈے کے حوالے سے شیخ الاسلام سے محبت کا خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخصیت سے محبت چار وجوہات کی بنا پر کی جاتی ہے پہلا اس شخصیت کا ذاتی حسن، دوسرا اس کا احسان، تیسرا اس کا کمال و مرتبہ اور چھوتھا اس کی عطا ہوتی ہے اور شیخ الاسلام میں یہ چاروں خوبیاں پا ئی جاتی ہیں۔ انقلاب کے حوالے سے شیخ الاسلام کا خصوصی ویڈیو کلپ دکھایا گیا۔ نقابت کے فرائض علامہ محمد اقبال فانی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے نےسر انجام دیئے۔ آپ نے تمام لوگوں سے عہد لیا کہ سب مشن کی ترویج و اشاعت میں مل جل کر جدوجہد کریں گے جس پر سب نے ہاتھ اٹھا کر لبیک کہا۔ اس کے بعد ترانے اور نعروں کی گونج میں قائد محترم کی سالگرہ کیک کاٹا گیا۔ منہاج ویمن لیگ ناروےاورمنہاج سسٹرز نے بھی رکھ طاہر سانوں اپنے غلاماں وچ رکھ طاہر کی گونج میں کیک کاٹا۔ اس دوران عید کا سا سماں تھا سب کارکنان ہنسی خوشی ایک دوسرے سے گلے مل رہے تھے اور قائد ڈے کی مبارک باد دے رہے تھے۔ آخر پر علامہ اسرار احمد خطیب و امام فیورسٹ مسلم سنٹر نے سلام پیش کیا اورتقریب کااختتام علامہ نور احمد نور کی دعا پر ہوا جس میں شیخ الاسلام کی صحت و تندروستی، درازی عمر اور مصطفوی انقلاب کا سویرا جلد طلوع ہونے کی خصوصی دعا کی۔
رپورٹ۔ قیصر محمود
تبصرہ