جاپان: منہاج القرآن اباراکی مرکز پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کی تقریب

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز اباراکی کین باندوشی جامع مسجدالمصطفیٰ میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء نے 19 فروری 2014 کو بانی وسرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کی 63 ویں سالگرہ پر خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔

علامہ محمد شکیل ثانی( ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل، جاپان) نے بچوں اور والدین کو شیخ االاسلام کی زندگی کے مختلف گوشو ں کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فریدالدین کی دعاؤں کا ثمر آج 63 برس کی عمر کو پہنچ گیا ہے، پوری دنیا میں عظیم باپ کے عظیم بیٹے کی تندرستی، صحت اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں، پوری دنیا جھنگ کے اس عظیم سپوت کو امن اور محبت کے سفیر کے طور پر جانتی ہے۔

مرکز منہاج القرآن میں پڑھنے والے بچوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کے موقع پر ایک دوسرے کو تحائف دیئے۔ناظم تعلقات عامہ شیخ امتیاز نے نتمام بچوں کو چاکلیٹ، جوس اور کیک پیش کیا۔ حافظ محمد یعقوب نے پھولوں کاخوبصورت گلدستہ پیش کیا۔ علامہ شکیل احمد ثانی نے انتظامیہ احمد سعید بھٹی، حافظ محمد ایوب بٹ، محمد رفیع،عظیم بٹ، شیخ امتیاز،یوسف حسن کشمیری، سید مطہر حسین شاہ، رانا محمد اکرم اور دیگر احباب کومبارکبا دپیش کی اور خوبصورت ا نداز میں تقریب کا اہتمام کرنے پرشکریہ ادا کیا۔

رپورٹ: حافظ محمد ایوب بٹ

تبصرہ