اٹلی: منہاج القرآن سسٹر لیگ کی طرف سے تربیتی کلاس کا انعقاد

منہاج القرآن سسٹرز لیگ کارپی اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 02 فروری 2014 کو منہاج اسلامک سنٹر میں پہلی تربیتی کلاس منعقد ہوئی جس میں اٹلی کے مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں سے ایک کثیر تعدا میں شرکت کی۔

کلاس کا باقاعدہ آغاز اسمبلی سے ہوا جس میں تلاوت، نعت،دعا اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ انعم عارف، سمبرینہ عارف، صباح بشیر اور حفصہ علی نے مل کر اور انفرادی طور پر تلاوت، نعت اور ترانہ پڑھا۔اس کے بعد کلاس شیڈول کے مطابق عائشہ علی بھاگٹ نے بطور معلمہ تربیتی کلاس دو احادیث مبارکہ صلہ رحمی او رحقوق کے باب سے عربی متن کے ساتھ پڑھائیں اور ان کا ترجمہ بھی یاد کرایا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی کتاب تذکرے اور صحبتیں سے کچھ واقعات پڑھ کر سنائے۔

یاد رہے کہ منہاج القرآن سسٹرز لیگ کے پلیٹ فارم سے اسی طرز کی 50 کلاسیں منعقد کی جائیں گی اور ہر کلاس کا دورانیہ 3گھنٹے پر محیط ہوگا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے مختلف موضوعات پر 24 خطابات سنائے جائیں گے اور نوٹس تیار کروائے جائیں گے۔40 احادیث مبارکہ عربی متن کے ساتھ یاد کروائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ قرآنی آیات بھی نصاب کا حصہ ہوں گی۔

رپورٹ: محمد عمران

تبصرہ