منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران مورخہ 30 جنوری 2014 کو تنظیمی و تحریکی دورہ پر ساوتھ کوریا پہنچے۔ سیؤل کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری، صدرساؤتھ کوریا حافظ طاہر محمود قادری، ناظم ملک ناصر حسین اعوان، چودھری محمد استخار، محمد اشفاق قادری، راجہ محمد فاروق، راجہ محمد مہربان اور چودھری محمد ابراہیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
اس کے بعد علی عمران کو منہاج القرآن انٹرنیشنل انچھن آفس میں لے جایا گیا جہاں تحریکی رفقاء اور اراکین سے تعارفی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں تنظیمی عہدیداران کے علاوہ جملہ رفقاء واراکین نے شرکت کی۔ 31 جنوری بعد نماز جمعہ کے بعد اسلامک سنٹر شیوا کا وزٹ کیا گیا اور لائبریری کا جائزہ لیا گیا، اور مختلف امور پر کارکردگی بہتر بنانے کے حوالہ سے ہدایات دیں۔ جمعہ کی رات کو پوچھن سٹی میں محفل میلاد لنبی صلی اللہ علیہ واالہ وسلم کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت علی عمران ( صدر MAC)نے کی۔ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور بیداری شعور پر حافظ طاہر محمود قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل میں رفقاء اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
مورخہ 31 جنوری 2014 کو انچھن آفس میں ساؤتھ کوریا کی مرکزی باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں NEC کوریا کے جملہ عہدیداران نے خصوصی شرکت کی اور سابقہ کارکردگی پیش کی اور آئندہ بہتر انداز میں مشن کے فروغ کے لئے کام کرنے کا عہد کیا۔
رپورٹ: محمد فاروق
تبصرہ