جاپان: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کی کشمیر ڈے کی تقریب میں شرکت

05 فروری 2014 کو سفارتخانہ پاکستان ٹوکیو کی طرف سے یوم یکجہتی کشمیرمنایا گیا جس میں جاپان بھر کی سیاسی وسماجی اور مذہبی تنظیمات کے سربراہان نے شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی بھی اپنے وفد کے ہمراہ جن میں حافظ محمد یعقوب، محمد رفیع، سکندر علی پسیہ اور چودھری شاہد رضا شامل تھے نے شرکت کی۔

کشمیر ڈے کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری علی حسن نے حاصل کی۔ قائمقام سفیر علی جاوید نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔ جملہ مقررین نے اپنے کشمیری بھائیوں نے اظہار یکجہتی کے لئے ان کے حقوق کی بحالی کا اعادہ کیا۔ علامہ شکیل احمد ثانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے او رکشمیری عوام کو حق خودارادیت ملنا چاہیئے اور اقوام متحدہ کی قراداد پر عمل کرتے ہوئے انہیں آزادی دی جائے۔

قائمقام سفیر علی جاوید نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا، کشمیری عوام پر بننے والی ڈاکومنٹری بذریعہ پراجیکٹر دکھائی گئی۔ تمام مہمانوں کے لئے پرتکلف ضیافت کا انتظام کیا گیا۔

رپورٹ:حافظ محمد ایوب بٹ

تبصرہ